BNC OFFICAL WEBSITE

 وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خضدار میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت



وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی خضدار میں دہشت گرد حملے کی شدید مذمت


کوئٹہ: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے خضدار میں میر شفیق الرحمان مینگل کی رہائش گاہ پر ہونے والے دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ 


انہوں نے اس واقعے کو بزدلانہ کارروائی قرار دیتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنا چاہتے ہیں لیکن ان کے مذموم عزائم کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔


وزیراعلیٰ نے میر شفیق الرحمان مینگل کی بہادری اور دلیری کو سراہتے ہوئے کہا کہ قوم اپنے بہادر بیٹوں پر فخر کرتی ہے۔ 


میر سرفراز بگٹی نے متعلقہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہدایت کی کہ حملے میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو فوری گرفتار کر کے قانون کے مطابق سخت سے سخت سزا دی جائے۔


انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بلوچستان کے عوام اور ریاستی ادارے دہشت گردی کے خلاف متحد ہیں اور صوبے سے دہشت گردی کے خاتمے تک چین سے نہیں بیٹھیں گے

Post a Comment

أحدث أقدم