BNC OFFICAL WEBSITE

صوبائی مشیر بلدیات سے سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات


ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا، صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری 


کوئٹہ (06 مئی 2026) صوبائی مشیر بلدیات و دیہی ترقی نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری سے بلوچستان سول سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کے صدر کامریڈ یونس زہری نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی وفد میں سیف زہری، نجیب زہری، کلیم اللہ زہری اور ملک امتیاز شیر مغلزئی شامل تھے۔ ملاقات کے دوران سول سیکریٹریٹ کے ملازمین کو درپیش مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر تفصیلی گفتگو کی گئی صوبائی مشیر نوابزادہ امیر حمزہ خان زہری نے وفد کو یقین دہانی کرائی کہ ملازمین کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جائے گا۔ اس موقع پر باہمی امور اور دیگر متعلقہ معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات کے دوران صدر سیکریٹریٹ اسٹاف ایسوسی ایشن کامریڈ یونس زہری نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ صوبائی مشیر کو ان کی ایک خوبصورت تصویر بطور تحفہ پیش کی اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماء میر راوت خان زہری، عبدالخالق زہری اور دیگر بھی موجود تھے۔
 

Post a Comment

أحدث أقدم