BNC OFFICAL WEBSITE


 بلوچستان ٹیلنٹ ہٹ پروگرام کا اعلان، نوجوانوں کو اپنی صلاحیتیں دکھانے کا سنہری موقع


کویٹہ: ایمان پاکستان، حق ملا ڈیپارٹمنٹ اور محکمہ ثقافت کے تعاون سے منعقد ہونے والی “بنیان مرصوص معرکۂ حق” سیلیبریشن کے سلسلے میں بلوچستان ٹیلنٹ ہٹ پروگرام متعارف کرایا جا رہا ہے۔


اس حوالے سے فراح عظیم شاہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان کے نوجوانوں کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے، جہاں انہیں اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ایک بہترین پلیٹ فارم فراہم کیا جا رہا ہے۔


انہوں نے بتایا کہ ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام میں سنگنگ اور پیچز کے مقابلے منعقد ہوں گے جبکہ 23 اور 24 تاریخ کو سجنے والے میلے میں نوجوانوں کے لیے کئی حیران کن اور دلچسپ سرگرمیاں بھی رکھی گئی ہیں۔


فراح عظیم شاہ کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے نوجوان آگے آئیں، اس پلیٹ فارم سے فائدہ اٹھائیں اور اپنے جوہر دنیا کے سامنے پیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ پروگرام نوجوان ٹیلنٹ کو اجاگر کرنے اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ایک اہم کوشش ہے۔

Post a Comment

أحدث أقدم