BNC OFFICAL WEBSITE

 آواران:کلسٹربجٹ کی تقسیم اور استعمال پر سوالات موجود ہیں ،نیشنل پارٹی



*آواران (بی این سی نیوز ) نیشنل پارٹی آواران کے ضلعی صدر اور میونسپل کمیٹی آواران کے چیئرمین عابد حسین نے کہاہے کہ پہلے اسکولوں میں کلسٹر بجٹ کا بہت کم حصہ پہنچ پاتا تھا جس کی ہم نے شکایت کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نے شفافیت کی یقین دہانی کرائی تھی مگر اس کے باوجود کلسٹر ہیڈز کی جانب سے اس بجٹ کی تقسیم اور استعمال پر اب بھی سولات موجود ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ اس بار بجٹ اور بجٹ کی تقسیم کی شفافیت کیلئے اسے عام کیا جائے اور اسکولوں کی کمیٹیوں کے سامنے چیزیں واضح طور پر تقسیم کی جائیں انہوں نے کہاکہ تعلیم سے ہمارے بچوں کا مستقبل وابستہ ہے ہم اپنے مستقبل کو چند لوگوں کی خاطر تاریک نہیں بنا سکتے اس بار کسی بھی اسکول کی ایک تختی بھی گم ہوئی تو ہم نہ صرف احتجاج کا راستہ اپنائیں گے بلکہ نیشنل پارٹی کے قانونی ماہرین کے ساتھ ہم ان تمام معاملات کو عدالت تک لے جائیں گے انہوں نے کہا کہ نیشنل پارٹی بطور قومی جماعت قوم کے وسائل کی پاسبان ہے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم