بلوچستان کے صحافی مشکل حالات میں پیشہ وارانہ فرائض انجام دے رہے ہیں‘شاہ زمان غلزئی
*کوئٹہ(بی این سی نیوز )بلوچستان عوامی پارٹی کے مرکزی رہنما شاہ زمان غلزئی نے کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان کے صحافیوں نے مشکل ترین حالات میں ہمیشہ اپنے پیشہ وارانہ فرائض احسن طریقے سے انجام دئیے اور بلوچستان کے عوام کے مسائل اپنے قلم کے ذریعے اعلیٰ حکام تک پہنچانے اورانہیں حل کرنے میں اپنا کردارادا کیاہے، امید ہے کہ کوئٹہ پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران صحافیوں کودرپیش مسائل کے حل اوران کی فلاح و بہبود کیلئے اپنی تمام صلاحیتیں بروئے کارلائیں گے۔ ایک بیان میں انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے انتخابات میں جرنلسٹس پینل کے صدرعبدالخالق رند،جنرل سیکرٹری بنارس خان، سینئر نائب صدر مصطفیٰ ترین،نائب صدر نسیم حمید یوسفزئی،جنرل سیکرٹری بنارس خان،سینئر جوائنٹ سیکرٹری یعقوب شاہوانی،جوائنٹ سیکرٹری مجیب اللہ اچکزئی،فنانس سیکرٹری شیخ عبدالرزاق ایگزیکٹو ممبران سلیم شاہد، عطیہ اکرم، کفایت علی،خرم شہزاد،ارشاد ربانی،خیرمحمد بلوچ،محب اللہ اور ظاہر خان ناصر کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کوئٹہ پریس کلب اور میڈیاکی تابندہ روایات کو برقرا ررکھتے ہوئے صحافیوں کے فلاح و بہبود اور عوامی مسائل کی نشاندہی اوران کے حل کیلئے اپناکردارادا کریں گے۔*