BNC OFFICAL WEBSITE

 دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ دو کانکن زخمی ہوگئے



*دکی: دکی کے مقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جاں بحق جبکہ دو کانکن زخمی ہوگئے۔ ہسپتال زرائع کے مطابق گزشتہ روزمقامی کوئلہ کان میں مٹی کا تودہ گرنے سے ایک کانکن جان بحق جبکہ دو کانکن زخمی ہوگئے جاں بحق کانکن کی شناخت بخت اللہ ولد عبدالغفور قوم غورنی ناصر سکنہ کلی جمعہ گل غریب آباد کے نام سے ہوگئی۔زخمیوں کی شناخت جمعہ خان ولد لعل محمد اور ابراہیم ولد نعمت اللہ کے نام سے ہوگئی۔ زخمیوں لاش کو سول ہسپتال دکی میں ضروری کاروائی کے بعد ورثا کے حوالے کردیا گیا۔ زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کیلئے کوئٹہ ریفر کردیا گیا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم