BNC OFFICAL WEBSITE

 کاروباری افراد کی مشکلات کے حل کیلئے اقدامات کئے جائینگے‘ ضیاء لانگو



*کوئٹہ (بی این سی نیوز)صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام سے کئے گئے وعدوں کو پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے اور پشین گنج کے عوام سے جو وعدہ کیا تھا اس کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا جس پر میں وزیر اعلیٰ میر عبدالقدوس بزنجو اور صوبائی کابینہ کا مشکور ہوں جنہوں نے اس مد میں تعاون کر کے پشین گنج کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل کرکے اس ایجنڈے کو پایہ تکمیل تک پہنچا دیا ۔میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ جلد پشین گنج کے دکانداروں کوکمپن سیشن کی مد میں رقوم ادا کی جائیں گی، جس سے وہ اپنے روزگا رزندگی کو دوبارہ بحال کر سکیں گے ۔وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت صوبے میں کاروبار کو آسان بنانے اور کاروباری افراد کی مشکلات اور انہیں درپیش مسائل کے حل کیلئے عملی اقدامات کررہی ہے جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آرہے ہیں اور اس ضمن میں اب بھی بہتری کی مزید گنجائش ہے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post