BNC OFFICAL WEBSITE

 کوسٹل ہائی وے پولیس کے رویئے کیخلاف مکران کوچز یونین کی ہڑتال



*کوئٹہ() تربت اور گوادر میں مکران کوچز یونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کے مبینہ رویئے کے خلاف ہڑتال کردی، تربت اور گوادر سے کراچی جانے والی ٹرانسپورٹ کی معطلی سے مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔مکران ڈویژن کے اضلاع تربت اور گوادر میں کوچز یونین نے بسیں کھڑی کردیں،ہڑتال کے باعث تربت اور گوادرسے کراچی جانے والی اور کراچی سے دونوں شہروں کو جانے والی سروس معطل رہی،مکران کوچز یونین کے رہنما ء رفیق قاضی کے مطابق کوچزیونین نے کوسٹل ہائی وے پولیس کے مبینہ رویئے کے خلاف ہڑتال کی ہے،ان کا الزام ہے کہ پولیس کی جانب سے ٹرانسپورٹرز کو تلاشی کے بہانے بلا وجہ تنگ کیا جاتا ہے جس پر وہ احتجاجا ًہڑتال کررہے ہیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم