BNC OFFICAL WEBSITE

 کوئٹہ ترقیاتی پیکیج شہر کی ترقی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہوگا،چیف سیکرٹری



*کوئٹہ(bnc.pk)چیف سیکرٹری بلوچستان عبدالعزیز عقیلی نے گزشتہ روز کوئٹہ/ وزیر اعلیٰ ڈیویلپمنٹ پیکج کے تحت شہر میں زیر تعمیر سریاب روڈ، سبزل روڈ، مغربی بائی پاس، ریڈیو پاکستان روڈکے ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر کمشنر کوئٹہ سہیل الرحمن ٰبلوچ، سیکرٹری اطلاعات حمزہ شفقات، ڈپٹی کمشنر کوئٹہ شہک بلوچ، ایڈمنسٹریٹر کوئٹہ عبدالجبار بلوچ، پراجیکٹ ڈائریکٹر رفیق بلوچ و دیگر متعلقہ حکام بھی ان کے ہمراہ تھے۔ چیف سیکرٹری نے کوئٹہ ڈویلپمنٹ پیکیج کے تحت سریاب روڈ، ریڈیو پاکستان روڈ، لنک بادینی روڈ منصوبوں کا تفصیلی دورہ کرتے ہوئے ترقیاتی منصوبوں پر تعمیراتی کام کی پیش رفت کا جائزہ بھی لیا۔ انہوں نے ڈویلپمنٹ پیکج کے تحت ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں پر تمام حائل رکاوٹوں کو جلد از جلد دور کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سریاب روڈ ترقیاتی منصوبے پر کام کی رفتار کو تیز کرکے مقررہ مدت میں تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبوں کو درپیش مسائل کو جلد حل کرنے اور روزانہ کی بنیاد پر منصوبوں پر کام کی پیش رفت کا جائزہ لینے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ لنک بادینی، ریڈیو پاکستان ٹو مغربی بائی پاس، سبزل روڈ کے دونوں اطراف کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ شہر کی بہتری، ان کی بروقت تکمیل سے کوئٹہ ایک جدید خوبصورت اور ترقی یافتہ شہر بن جائے گا اور ترقیاتی منصوبوں کے راستوں میں لگے درختوں کو محفوظ بنانے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ ترقیاتی پیکج شہر کی ترقی کے لیے اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل ہوں گے تو ترقی ہو گی اور عوام خوشحال ہو نگے۔ علاؤہ ازیں مذکورہ ترقیاتی منصوبوں سے متعلق چیف سیکرٹری کی زیر صدارت اجلاس بھی منعقد ہوا۔ اجلاس کو تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ انسکمب، سرکی، کڈنی سینٹر روڈ ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار تیز کیا جائے۔ چیف سیکرٹری نے ہدایت کی کہ شہر کی ترقیاتی منصوبوں کو جلد از جلد مکمل کئے جائیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم