BNC OFFICAL WEBSITE

 نوشکی:کوچ مالکان کی میڑھ،حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کاخون معاف



*نوشکی (bnc.pk) حادثے کی ذمہ دارکوچ کے مالکان کی میڑھ،جاں بحق ہونے والوں کاخون معاف کردیا گیا کوئٹہ تفتان شاہراہ پر ایک ہفتہ قبل کردگاپ کراس پر تفتان سے کوئٹہ جانے والی کوچ کی ٹکر سے دوموٹر سائیکل سوار خدا بخش رودینی اور محمد امین سرپرہ جان بحق ہوگئے تھے جبکہ ان کاایک ساتھی جمال الدین زخمی ہو گیاتھا اس سلسلے میں حادثے کی ذمہ دار کوچ کے مالکان کی جانب سے جان بحق ہونے والوں کے لواحقین کے پاس بلوچی میڑھ بھیجی گئی جس میں آل کوئٹہ تفتان کوچز ٹرانسپورٹ یونین کے صدر حاجی ملک شاہ جمالدینی، جنرل سیکرٹری حاجی عبدالمالک محمد حسنی، کوچ مالک حاجی محمد بلال محمد حسنی سمیت دیگر معتبرین شامل تھے جہاں سردار محمد عاصم سرپرہ اور احمد رودینی میڑھ کوحال احوال کیا اس موقع پر لواحقین کی باہمی مشاورت سے حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد کا خون اللہ کی رضا کیلئے معاف کرکے دعائے خیر کی گئی۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post