BNC OFFICAL WEBSITE

 پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے نیٹ کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج



*پنجگور: :پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے نیٹ کی بندش کے خلاف شہریوں کا احتجاج جاوید چوک سے ڈپٹی کمشنر آفیس تک احتجاجی ریلی نکالی گئی اس دوران مظاہرین نے کہا کہ پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے موبائل فون کمپنیوں کے نیٹ سروس بند ہیں لوگ پی ٹی سی ایل کے نیٹ پر انحصار کررہے تھے مگر اب ایک ماہ سے وہ بھی بند ھے انہوں نے کہا کہ نیٹ سروس کی بندش سے عام شہری کاروباری حضرات اسٹوڈنٹس صحافی سمیت ہر مکتبہ فکر کے لوگ متاثر ہیں انہوں نے مطالبہ کیا کہ نیٹ سروس کو فوری طور پر بحال کیا جائے احتجاج کی کال سول سوسائٹی پنجگور اسٹوڈنٹس نے دی ہے جبکہ آل پارٹیز شہری ایکشن کمیٹی پروم کمیٹی اور دیگر نے حمایت کا اعلان کیا ہے احتجاجی مظاہرے کے دوران ڈپٹی کمشنر پنجگور جناب امجد حسین سومرو احتجاج کے مقام پر پہنچ گئے مگر مظاہریں ٹ سے مزاکرات کئے واپس اپنے دفتر گئے احتجاجی مظاہرے سے سول سوسائٹی کے صدر صمد صادق اسٹوڈنٹس رہنما فہد آصف آل پارٹیز شہری کمیٹی کے سربراہ میر نذیر احمد جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی امیر حافظ محمد اعظم بلوچ پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل صدر شاہ حسین آغا مسلم لیگ ن کے ڈویژنل صدر اشرف ساگر سماجی رہنما عادل ارباب ملا فریاد آزر دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نیٹ آج کل سب کی ضرورت بن چکا ہے مگر پنجگور میں گزشتہ ایک سال سے موبائل کمپنیوں کے نیٹ سروس مکمل طور پر بند ہیں جبکہ پی ٹی سی ایل کے نیٹ بھی ایک ماہ سے زائد عرصے سے بند ہے انہوں نے کہا کہ نیٹ کی بندش سے اسٹوڈنٹس سمیت کاروباری حضرات کو سخت مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے کہا کہ بہانہ بنایا جارہاہے کہ علاقے کے حالات خراب ہیں اور سیکورٹی کا مسئلہ ہے انہوں نے کہا کہ ملک کے دوسرے علاقوں کے حالات پنجگور سے بد تر ہیں مگر نہ جانے کیوں پنجگور کے لوگوں کو بنیادی ضروریات زندگی سے محروم رکھا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ اگر نیٹ سروس کو بحال نہ کیا گیا تو نہ صرف قانونی راہ اختیار کریں گے بلکہ سخت سے سخت احتجاج کرکے سی پیک روڈ کو ہرقسم کے ٹریفک کے لیے بند کرینگے انہوں نے کہا کہ ایک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت علاقے کے لوگوں کو صحتِ تعلیم پی آئی اے کے فلائیٹ اور نیٹ سروس سے محروم رکھا جارہا ہے*

Post a Comment

Previous Post Next Post