BNC OFFICAL WEBSITE

 حلقہ این اے265،سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت 22 مارچ کو ہوگی



*کوئٹہ:  سپریم کورٹ نے کوئٹہ کے این اے 265سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست 22مارچ کو سماعت کے لئے مقرر کردی۔ درخواست کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ کریگا۔ سینئر سیاستدان و سابق سینیٹر نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کے وکیل محمد ریاض احمد ایڈووکیٹ نے بتایا کہ کوئٹہ کے حلقہ این اے 265پر انتخابی بے۔ ضابطگیوں سے متعلق الیکشن ٹربیونل کے فیصلے کے خلاف سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم خان سوری کی جانب سے سپریم کورٹ میں زیر سماعت درخواست 22مارچ 2023کو سماعت کیلئے مقرر کی گئی ہے درخواست کی سماعت چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عمر عطاء بندیال، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس سید مظہر علی اکبر نقوی پر مشتمل تین رکنی بینچ کریگا۔ انہوں نے بتایا کہ سپریم کورٹ نے اس ضمن میں قاسم سوری اور نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کو نوٹسز جاری کئے ہیں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم