BNC OFFICAL WEBSITE

 سونا مسلسل دوسرے کاروباری روز بھی مہنگا



*ملک بھر میں سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے کاروباری روز بھی اضافہ دیکھا گیا۔تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 10 امریکی ڈالر کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 1 ہزار 936 امریکی کرنسی ہو گئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے کے بعد ملکی صرافہ مارکیٹوں لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور، کوئٹہ، حیدر آباد، سکھر، گوجرانوالا، راولپنڈی سمیت دیگر جگہوں پر فی تولہ سونے کی قیمت 700 روپے اضافہ کے بعد 2 لاکھ 4 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔ فی تولہ سونے کی طرح دس گرام سونے کے بھاؤ میں بھی 600 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور قیمت 175068 روپے ہو گئی ہے*

Post a Comment

أحدث أقدم