پشین:قدرتی وسائل سے مالا مال صوبہ کی 65 فیصد آبادی نا خواندہ ہے‘ پی ایس او
*پشین(bnc.pk) پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے زیر اہتمام سکول داخلہ مہم ریلی کا انعقاد کیا گیا ضلعی آرگنائزر ایمل خان ترین، ڈپٹی آرگنائزر ملک اظہارِ خان اچکزئی اوردیگر نے ریلی کی قیادت کی جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی باچا خان روڈ پر جلسے میں تبدیل ہوگئی جس سے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے ضلعی آرگنائزر ایمل خان ترین، ڈپٹی آرگنائزر ملک اظہارِ خان اچکزئی، روز افغان، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی ڈپٹی سیکرٹری نصیر خان ننگیال، ضلعی رہنماء حاجی اکبر خان، عبدالمناف بادیزئی ایڈوکیٹ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنے بچوں کے بہتر مستقبل کیلئے ہمارا ساتھ دیں دنیا کے تمام مذاہب‘ اقوام ا ور ممالک نے علم کے حصول کو بنیادی اہمیت دی ہے پشتونخوا سٹوڈنٹس آرگنائزیشن کو ملکی سطح پر یہ اعزاز حاصل ہے کہ وہ بڑے پیمانے پر موثر انداز میں داخلہ مہم چلاکر علم کی اہمیت و افادیت سے عوام کو روشناس کررہی ہے جس کے مثبت اثرات مرتب ہونگے انہوں نے کہا کہ قدرتی وسائل سے مالا مال ہمارے صوبے میں آبادی کا 65فیصد حصہ ناخواندہ ہے ایک سروے کے مطابق 2.7ملین بچے سکول سے باہر ہیں صوبے کے 12سے13ہزار سکولوں میں صرف 6فیصد ہائی سکول ہیں گھوسٹ سکولوں کی تعداد تین سو سے زائد ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں منشیات فروشی اور منشیات کے استعمال میں بے تحاشا اضافہ ہورہا ہے جس میں بڑی تعداد بچوں اور نوجوانوں کی ہے جو معاشرے کیلئے ناسور بنتے جارہے ہیں تمام طبقات سکول داخلہ مہم کی کامیابی میں کردار ادا کریں انہوں نے محکمہ تعلیم کے حکام سے مطالبہ کیا کہ جماعت اول سے اعلیٰ تک مفت، مادری زبانوں میں تعلیم‘ صوبے کے تمام بند سکولز اور غیر حاضر اساتذہ کو ڈیوٹی کا پابند بنایا جائے۔*