BNC OFFICAL WEBSITE

*جعفر مندوخیل کی قیادت میں بلوچستان کو پارٹی کاگڑھ بنائینگے‘ ن لیگ*

 جعفر مندوخیل کی قیادت میں بلوچستان کو پارٹی کاگڑھ بنائینگے‘ ن لیگ



*کوئٹہ(پ ر)پاکستان مسلم لیگ (ن) ضلع کوئٹہ کے صدر ارباب اقبال کاسی،جنرل سیکرٹری جاوید اعوان، ایڈیشنل جنرل سیکرٹری ذاکر جان بنگلزئی ڈپٹی جنرل سیکرٹری طارق محمود بٹ،پشین کے صدرسعداللہ خان ترین ، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل سیکرٹری ضمیر اختر کھوکھر سینئر نائب صدور ملک عیسیٰ کاسی صابر راجپوت نثاراحمد خان اچکزئی سلمان درانی ملک عالم کاسی صمد مینگل سید غلام آغا عامرجاوید چاچا اورنگزیب ذیشان مشتاق رانا مشتاق فیاض جدون نویداعوان میرحمید بنگلزئی ترجمان ضلع کوئٹہ آصف خان حریفال نائب صدور راجہ عقیل راجہ وقاص ارشدجان ابڑو ایڈووکیٹ مشتاق کشمیری شاہد نذیر عظمت انجم ٹکری محی الدین ندیم جان سلیم نانک عادل دائود صراف عمر آغا صابر آغا اسد جان دہوار ایمل دہوارشاہیر بگٹی ودیگرنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) نے ریاست کیلئے اپنی سیاست کو قربان کیا ہے۔ مشکل حالات میں عوام کو تنہا نہیں چھوڑیں گے ۔پی ٹی آئی حکومت کی ملک دشمن پالیسیوں کا خمیازہ آج عوام بھگت رہے ہیں جس نے ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھا اور ملک کو عالمی اداروں کا مقروض بنایا۔ انہوں نے شیخ جعفر مندوخیل کو پارٹی کے صوبائی صدر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ان کی ولولہ انگیز قیادت میں بلوچستان کو پارٹی کا گڑھ بنائیں گے اور کارکن ان کی قیادت میں اور نئے جوش سے پارٹی اور قائد نوازشریف کا پیغام گھر گھر پہنچائینگے۔ انہوں نے کہا کہ نومنتخب صوبائی صدر کا آج کوئٹہ پہنچنے پر والہانہ استقبال کیا جائے گا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم