BNC OFFICAL WEBSITE

بد ترین مہنگائی نے عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی‘پشتونخوامیپ

 بدترین مہنگائی نے عوام سے دووقت کی روٹی بھی چھین لی‘پشتونخوامیپ



*کوئٹہ (بی این سی نیوز)پشتونخوامیپ کے رہنمائوں نے کہاہے کہ بد ترین مہنگائی نے مزدورپیشہ افراد سے دو وقت کی روٹی چھین لی ۔گیس ، بجلی ، پینے کا صاف پانی اور روزگار سے عوام کو محروم رکھا گیا ہے ، کوئٹہ شہر گندگی کے ڈھیر میں تبدیل ہوتا جارہاہے۔ میٹروپولیٹن انتظامیہ صفائی کے نظام میں ناکام ہوچکی ہے ۔شہر میں سٹریٹ کرائمز کے بڑھتے واقعات نے شہریوں کا جینا محال کردیا ۔ دن دہاڑے لوگوں کوگن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتاہے ۔چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خطرناک حدتک اضافہ ہوچکا ہے ، پولیس جرائم پیشہ عناصر کو گرفتار کرنے کی بجائے متاثرین سے فوٹیج طلب کرکے انہیں طفل تسلیاں دینے میں مصروف ہے۔ پشتونخواملی عوامی پارٹی عوامی مسائل کے حل کیلئے ہر فورم پر آواز بلند کریگی ۔ ان خیالات کا اظہار پشتونخواملی عوامی پارٹی کے صوبائی سیکرٹری کبیر افغان ، صوبائی ڈپٹی سیکرٹریز گل خلجی ، نظام عسکر،سعید خان ترین ، عبدالرحمٰن صابراور فیض اللہ باکسر نے پشتون آباد انجمن وطن علاقائی یونٹ کے زیر اہتمام شمولیت کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ مقررین نے نئے شامل ہونیوالوں کومبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پارٹی میں عوام کی جوق در جوق شمولیت پارٹی کی درست پالیسی ، سیاسی پروگرام پر مہر تصدیق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی اپنے قائد محمود خان اچکزئی کی قیادت میں قومی ، سیاسی اور جمہوری پروگرام کیلئے جدوجہد کی راہ پر گامزن ہے ۔ انہوں نے کہا کہ این اے 265کے انتخابات میں پارٹی چیئرمین محمود خان اچکزئی کی کامیابی کیلئے کارکن عوامی رابطہ مہم کومزید تیز کریں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post