BNC OFFICAL WEBSITE

*قومی و معاشی ترقی میں ثقافتی میلوں کا اہم کردار ہے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ

 قومی و معاشی ترقی میں ثقافتی میلوں کا اہم کردار ہے، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ



*سبی(خ ن)سیکرٹری لوکل گورنمنٹ دوستین خان جمالدینی نے کہا ہے کہ بلوچستان ایک قدیم خطہ ہے سبی شہر کو اگر دیکھا جائے تو اپنی تاریخی حیثیت کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کو بھی سبی میلہ جرگہ نظام نے متاثر کیا اور تب جا کر بلوچستان پاکستان میں شامل ہوا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سبی میلا 2023 کی تیاریوں و انتظامات کے سلسلے سبی دورے کے دوران افسران ، صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کمشنر سبی ڈویژن شاہد سلیم قریشی ، ڈپٹی کمشنر سبی منصور احمد قاضی اور تمام محکموں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے سیکرٹری لوکل گورنمنٹ نے میرچاکرخان ڈومکی اسٹیڈیم ، زرعی نمائش گراؤنڈ ، اور جرگہ ہال کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ یہ میلہ سولہویں صدی سے تسلسل کے ساتھ چلا رہا ہے شروع میں اسے روایتی انداز میں منایا جاتا تھا جب پاکستان بنا اس کی ذمہ داری حکومت نے لے لی اور یہ میلہ ضلعی انتظامیہ بہت احسن طریقے سے مناتی ہے انہوں نے کہا کہ یہ صرف حکومت کا میلہ نہیں ہے اس میں نہ صرف مال مویشی پالنے والے لوگ ، زرعی شعبے سے منسلک افراد ، چھوٹے تاجر ، آرٹسٹ ، فنون لطیفہ سے تعلق رکھنے والے افراد ، اور کھلاڑی تک انتظار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی بلوچستان ، چیف سیکرٹری بلوچستان اور جو یہاں کی انتظامیہ ہے ہم سب کی یہی کوشش ہے اس مرتبہ سبی میلے کو نئی جدت نئے انداز میں پیش کیا جائے ہماری کوشش یہی ہوگی کہ اس میں نئی چیزوں کو شامل کیا جائے تاکہ اس کو مزید بہتر بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ دنیا میں آپ کہیں بھی چلے جائیں قومی و معاشی ترقی میں ثقافتی میلوں کا بہت اہم کردار ہے پورے بلوچستان میں ایک واحد سبی میلہ ہے جو کہ تسلسل کے ساتھ منایا جارہا ہے ہم سب کو چاہیے کہ جن میں پرائیویٹ سیکٹر، پبلک سیکٹر سبی میلے کو بہتر سے بہتر کریں تاکہ وہ ایک نئی رنگت لے کر آئے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم