BNC OFFICAL WEBSITE

 پنجگور، پولیس عوام کی جان و مال کے تحفظ کی ضامن ہے، عنایت اللہ بنگلزئی


*پنجگور (بی این سی نیوز) پولیس لائن پنجگور میں ترقی پانے والے25 ہیڈ کانسٹیبلز کو اے ایس آئی کے بیجز لگانے کی تقریب ہوئی ایس پی عنایت اللہ بنگلزئی نے ترقی پانے والے جوانوں کو بیجز لگائے اس موقع پر عنایت اللہ بنگلزئی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ترقی دینا پولیس جوانوں کا مورال بلند رکھنے اور انہیں معیاری فورس بنانے کیلئے ضروری ہے پولیس عوام کی جان و مال کی حفاظت کا ضامن ہے ہماری کوشش ہے کہ ہم پنجگور کے عوام کے دلوں میں جگہ بنائیں ڈسپلن اور حوصلے کو دیکھ بہت خوشی ہوئی ہے کیونکہ یہی جوان عوام کی عزت وتکریم کا باعث بن سکتے ہیں ہم چاہتے ہیں کہ عوام کے دلوں میں پولیس کا خوف نہیں بلکہ محبت پیدا کریں جرائم پیشہ افراد کے خلاف جنگ عوام کی طاقت سے لڑیں گے اس کیلیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائینگے قانون ہاتھ میں لینے والوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی ان سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گاانہوں نے کہا کہ آج کا پروگرام پولیس جوانوں کیلئے حوصلے کاباعث ہے تقریب میں ڈی ایس پی سٹی امام بخش بلوچ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر احمد بلوچ ایس ایچ او سٹی عبدالواحد بلوچ لائن آفیسر سعید اللہ بلوچ انسپکٹر عبدالوارث انسپکٹر جاوید بلوچ نے 25 ہیڈ کانسٹیبلز کو بیجز لگائے


۔*

Post a Comment

أحدث أقدم