شہر میں صفائی کا کام شروع ہو گیا، باہر یوسفزئی وزیر اعلیٰ نے سیکرٹری خزانہ کو فوری فنڈز ریلیز کرنے کی ہدایت کر دی
*کوئٹہ (پ ر) کو آرڈینیٹر وزیر اعلیٰ بلوچستان بابر یوسفزئی نے سوشل میڈیا پر کوئٹہ شہر میں کچرے کے ڈھیر کے حوالے سے وائرل ہونے والی خبر پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ چند مالی مسائل کی وجہ سے چند دن کو ئٹہ شہر میں میٹرو پولیٹین کی جانب سے صفائی کا عمل معطل کیا گیا تھا لیکن وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے سوشل میڈیا کی خبر پر فوری نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری خزانہ کو فنڈ ریلیز کرنے کی ہدایات کی ہیں جس کے بعد صبح سے ایڈ منسٹریٹر کو ئٹہ میٹروپولیٹن جبار بلوچ کی زیر نگرانی صفائی کا عمل دوبارہ شروع ھو چکا ھے اور شہر میں صفائی کا عمل جاری ہے اگلے چوبیس سے اڑتالیس گھنٹوں میں کو ئٹہ شہر سے تمام کچرہ اٹھا لیا جائیگا، وزیراعلی بلوچستان میر عبد القدوس بزنجو نے متعلقہ حکام کو سختی سے ہدایت کی ہے کہ کو ئٹہ شہر میں صفائی کی صور تحال کو بہتر بنایا جائے۔*