عام آدمی کیلئے حالات ناقابل برداشت ہوچکے ہیں‘ میرکبیر
*کوئٹہ(بی این سی نیوز ) نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدرمیرکبیراحمدمحمدشہی نے کہاہے کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں35 روپے فی لٹر اضافہ کرنا دراصل مہنگائی کے مارے ہوئے عوام کو زندہ درگورکرنے کے مترادف ہے اسی طرح مٹی کے تیل کی قیمت 18 روپے فی لٹر اضافے کے بعد 189 روپے 83 پیسے مقرر کی گئی ہے۔جس سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گامہنگائی کے باعث پہلے ہی سفید پوش طبقہ اورمڈل کلاس ختم ہوچکی ہے صاحب حیثیت افراد کیلئے بھی اپنا گزربسرکرنا کسی امتحان سے کم نہیں انہوںنے کہاکہ عوام کھانے کا آٹا لائیں یا موٹر سائیکل میں پیٹرول ڈلوائیںپیٹرول مہنگا ہونے سے سب کچھ مہنگا ہوگا غریبوں کے لیے حالات ناقابلِ برداشت ہیں، گزارا تو پہلے ہی انتہائی مشکل تھا۔حکومت اپنی اور افسرشاہی کی مراعات کم کرنے کی بجائے سارا بوجھ عوام پر ڈال رہی ہے جواب ناقابل برداشت ہوچکاہے۔*
