نواز شریف سے اہم ٹاسک لیکر رانا ثنا اللہ وطن واپس پہنچ گئے
*وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ لندن سے واپس وطن پہنچ گئے ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ رانا ثنااللہ نجی پرواز کے ذریعے اسلام آباد پہنچے۔ ذرائع کے مطابق رانا ثنااللہ 2 ہفتے لندن میں قائد مسلم لیگ نوازشریف کے ساتھ مشاورت میں مصروف رہے، پنجاب کی سیاسی صورتحال اور پارٹی متحرک کرنے کے لیے حکمت عملی بنائی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے رانا ثنااللہ کو اہم ٹاسک بھی دیے ہیں۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز مسلم لیگ ن کی نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز بھی تقریباً 4 ماہ لندن میں قیام کے بعد وطن واپس پہنچی تھیں۔*