BNC OFFICAL WEBSITE

 میر حمل کلمتی پر سنگین الزامات قابل مذمت ہیں، نیشنل پارٹی رہنما ثبوت لائیں، بی این پی


*گوادر: بلوچستان نیشنل پارٹی گوادر نے ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی پر بے جا سنگین الزامات کی مذمت کردی بی این پی کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں نیشنل پارٹی گوادر کے ماہی گیر سیکرٹری کی جانب سے معتد بار گوادر کے منتخب اور عوامی نمائندہ ایم پی اے گوادر میر حمل کلمتی پر سوشل میڈیا پر بے بنیاد اور سنگین قسم کی الزامات عائد کر رہا ہے جو بے بنیاد اور جھوٹ پر مبنی ہیں آج بھی موصوف کی جانب سے اورماڑہ کے ساحل سمندر پر ٹرالنگ کا الزام ایم پی اے گوادر پر عائد کیا گیا جس کی بی این پی گوادر شدید الفاظ میں مزمت کرتی ہے اور بی این پی نیشنل پارٹی گوادر کے ضلعی اور مرکزی لیڈر شپ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اپنے موصوف نام نہاد لیڈر سے ان تمام جھوٹے الزامات کا ثبوت سامنے لاکر اپنے الزامات کو ثابت کرے و اگر نہ بی این پی گوادر اپنے مرکزی قائد اور ایم پی اے گوادر کے خلاف بے بنیاد الزامات پر موصوف کے خلاف قانونی کاروائی کا راستہ اختیار کرے گا اور موصوف کا جو کردار ماضی میں رہا اور جو آج کل کر رہا ہے عام عوام کے سامنے لانے پر مجبور ہونگے


۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post