کوچ حادثہ:ذمہ دارصوبائی حکومت اور این ایچ اے ہیں:جام کمال
*لسبیلہ:سابق وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے بیلہ مسافر کوچ حادثے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اپنے ایک ٹویٹ میں کہاہے کہ اسطرح کی واقعات کی ذمہ داری صوبائی حکومت اور این ایچ اے کی ہے انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی محکمہ ٹرانسپورٹ ایسے واقعات کو کنٹرول کرنے کیلئے کیا اقدامات کررہاہے؟جام کمال خان نے کہاکہ میرے دور حکومت میں کیمرے،ٹریکنگ سسٹم،رفتارکی حداور پبلک اکیڈمی اصلاحات کا ایک منصوبہ شروع کیاگیالیکن موجودہ حکومت کے آنے کے بعد یہ سب رک گیاجبکہ کراچی کوئٹہ شاہراہ پر گزشتہ چھ ماہ سے سات پل ٹوٹے ہوئے ہیں لیکن انہیں بحال نہیں کیاجارہانہ بلوچستان حکومت صوبے کے مسائل حل کرنے میں دلچسپی رکھتی ہے اور نہ ہی این ایچ اے بہتر انداز میں کام کررہاہے انہوں نے ایک اور سوال اٹھایا کہ کیا پورے بلوچستان میں مین قومی شاہراہ پر این ایچ اے کا کوء ڈھنگ کا ایمرجنسی سینٹر ہے
؟*
