اے این پی نے ہمیشہ تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی ہے،ملک نعیم بازئی
*کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنماصوبائی پارلیمانی سیکرٹری ٹرانسپورٹ ، بی ڈی اے ملک نعیم خان بازئی نے کہا ہے کہ پارٹی نے ہمیشہ تعصب سے بالاتر ہوکر عوام کی خدمت کی ہے یہی وجہ ہے کہ لوگ جوق در جوق اے این پی میں شمولیت کررہے ہیں میں نے بلا تفریق حلقے کے عوام اور بلوچستان کے لوگوں کی ہر موقع پر خدمت کرتے ہوئے ان کے مسائل حل کرنے کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز کچلاک اور دیگرعلاقوں میں جمعیت علمااسلام سمیت دیگر جماعتوں سے مستعفی ہوکر پارٹی میں شمولیت کرنے کے موقع پر منعقدہ تقریب سے اظہار خیال کرتے ہوئے کیا اس موقع پر مرکزی کمیٹی کے ممبر سید امیر علی آغا ، باچا ولی کاکڑ، الیاس کاکڑ، عبدالستار خلجی، مجید سلیمان خیل، سلطان سلیمان خیل، مرزا خان ، مٹھا خان سلیمان خیل نے بھی اظہار خیال کیا اس موقع پر سلطان سلیمان خیل اور حاجی صاحب خان اپنے خاندان اور ساتھیوں سمیت اے این پی میں شامل ہوئے ملک نعیم خان بازئی اور دیگر مقررین نے کہا کہ اے این پی فخر افغان باچا خان کے عدم تشدد کے فلسفے پر کار بند ہوکر لوگوں کو تشدد سے دور کرکے جمہوری اور آئینی طریقے سے سیاست اور جمہوریت کی پاسداری اور عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کررہی ہے۔ اے این پی نے اپنے رہنماں اور ورکروں کی جانیں قربان کرنے کے باوجود عدم تشددکے فلسفے پر عمل پیرا ہوکر ملک اور قوم کی بہتری اور جمہوریت کی مضبوطی اور عوام کی خدمت کو اپنی سیاست کا محور بناکر سیاست کو عبادت سمجھ کر کیا ہے اور کرتے رہیں گے اور آج ملک کے عوام اسی لئے پارٹی کے پالیسیوں اور اقدامات سمیت کارکردگی کو مد نظر رکھتے ہوئے جوق در جوق اس میں شامل ہورہے ہیں جو ہمارے لئے باعث فخر ہے اس موقع پر دیگر مقررین نے کہا کہ اے این پی نے ہمیشہ بلوچستان میں امن کے قیام اور عوام کے مسائل کے حل کے لئے اپنا کلیدی کردار ادا کیا یہی ہے وجہ ہے کہ بلوچستان بھر میں عوامی نیشنل پارٹی مضبوط اور فعال ہورہی ہے۔*