عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا اور ریاست ڈبونے کی سیاست کی۔ حافظ حمداللہ
*اسلام آباد:جمعیت علمائے اسلام (ف) کے رہنما حافظ حمداللہ نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم نے ریاست بچانے کیلئے اپنی سیاست کو ڈبو دیا، ملک میں مہنگائی سے پی ڈی ایم کی حکومت پریشان ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک میں مہنگائی پی ٹی آئی کے آئی ایم ایف سے کیے گئے معاہدوں کی وجہ بڑھی، اتحادی حکومت عوام کو ریلیف دینے کیلئے دن رات کام کررہی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے اسٹیٹ بینک کو آئی ایم ایف کے حوالے کیا اور ریاست ڈبونے کی سیاست کی۔انہوں نے کہا کہ فوادچودھری کی گرفتاری ان کی گفتگو کی وجہ سے ہوئی، عمران خان اور شہباز گل بھی ججزکیخلاف ایسی باتیں کر چکے ہیں،عمران خان کیخلاف بہت سے کیسز عدالتوں میں ہیں،ان پر فرد جرم عائد ہوگی تو تب ہی گرفتار کریں گے۔ان کا کہنا تھا کہ الیکشن آئین کے مطابق اپنے وقت پر ہوں گے، ملک کے فیصلے زمان پارک اور بنی گالا میں نہیں بلکہ اسمبلیوں میں ہوں گے۔*