پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار سحرگل خان خلجی کا لسبیلہ کوچ حادثے میں انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ کا اظہار اور شہداء کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار.
*کوئٹہ پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سردار سحرگل خان خلجی نے اپنے ایک بیان میں بیلہ کے قریب حادثہ کا شکار ہونے والے مسافر بس کے دلخراش واقعہ جس کے نتیجے میں 40 کے قریب مسافروں کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس المناک حادثے میں بڑی تعداد میں قیمتی انسانی جانوں کا جل کر لقمہ اجل بن جانا ایک بہت بڑا سانحہ ہے. اس افسوسناک واقعہ سے تمام اہلِ وطن بہت رنجیدہ ہے. انہوں نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں میری تمام ہمدردیاں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ ہیں. انہوں نے حادثے میں شہید ہونے والے افراد کے خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیا اور شہداء کے بلند درجات کے لیے دعائے مغفرت کی اور پسماندہ خاندانوں کے لیے صبر جمیل کی دعا کی
.*
