BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان میں آئندہ جمعیت کی مضبوط حکومت بنے گی، مولانا عبدالغفور حیدری

 بلوچستان میں آئندہ جمعیت کی مضبوط حکومت بنے گی، مولانا عبدالغفور حیدری



*کوئٹہ (بی این سی نیوز)جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے دور اقتدار میں ملکی معیشت تباہ کردی،عام انتخابات میں جمعیت کلین سوئپ کریگی صوبے کی مزید شخصیات جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونگی بلوچستان میں آئندہ جمعیت کی مضبوط حکومت بنے گی ۔یہ بات انہوں نے جمعیت علماء اسلام قلات کے جنرل سیکرٹری سردارزادہ میر سعید جان لانگو ،مولانا محمد عمر غزنوی سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی ۔اس موقع پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی رہنماء حافظ ابراہیم لہڑی حافظ سلمان قاضی فدا الرحمن عادل محمد کاکڑ بھی موجود تھے۔مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان سے مزید نامور شخصیات جمعیت علماء اسلام میں شامل ہونگی عمران خان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا معیشت کو ٹھیک کرنے وقت کی ضرورت ہے عمران خان نے چار سال دور میں مہنگائی کو عروج پر لایا عالمی دنیا میں ملک کو تنہا کر دی اناڑی کپتان نے ملکی معیشت کو تباہ کر دی۔انہوں نے کہا کہ موسمی جماعتوں کازوال شروع ہو چکا ہے جمعیت علماء اسلام روز بروز فعالیت کے جانب گامزن ہے عام انتخابات میں جمعیت علما اسلام تاریخی کامیابی حاصل کریگی ۔انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے مظالم محکوم عوام کی حقوق کی پاسبان ہے جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ بلوچستان کے ترقی انکے حقوق کی بات کی ہے انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان کو بہتر گیس بجلی کی فراہمی کے لئے وفاق کردار ادا کریں یہاں کے معدنیات غریب عوام کا حق ہے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post