مالیاتی اداروں سے معاہدے ختم ہوئے بغیر ملک ترقی نہیں کرسکتا، مولانا واسع۔
*نصیرآباد: وفاقی وزیر ہائوسنگ و جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے امیر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ ہم نے ملک کو بچانے اور ملک کی لاج رکھنے کے لیے چیلنج قبول کرکے ملک کو سنبھالا ہم نے اپنی سیاست دائو پر لگادی ہمیں معلوم ہے کہ ملک میں مہنگائی میں دو گناہ اضافہ ہوا ہے غریب عوام پرشان حال ہیں جبک تک ائی ایم ایف و غیر ملکی مالیاتی اداروں سے معاہدے ختم نہیں ہوتے ملک کہاں سے ترقی کرے گا ہمارے قائد مولانا فضل الرحمن نے تحریک اس لیے شروع کی تھی کہ ملک نازک حالت میں نہ جائے ملک میں جو اس وقت مہنگائی ہے اس کے زمہ دار عمران خان ہیں کیونکہ ائی ایم ایف اور دیگر مالیاتی اداروں سے عمران خان نے معاہدے کئے تھے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈیرہ مراد جمالی میں جمعیت علماء اسلام کے سینئر رہنما حاجی علی احمد بنگلزئی کی جانب سے دئیے گئے استقبالیہ کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر قبائلی رہنما ٹھیکیدار حاجی کریم بنگلزئی،جمعیت علماء اسلام کے صوبائی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و ضلعی جنرل سیکرٹری نصیرآباد حاجی میر نظام الدین لہڑی،ضلعی امیر مولانا بشیر احمد جمالی، ضلعی سینئر نائب امیر حاجی محمد بخش بنگلزئی،تحصیل امیر حاجی رحمت اللہ بنگلزئی،جمعیت علماء اسلام کے میر محمد اسلم عمرانی،قبائلی رہنمائوں حاجی رحیم بخش بنگلزئی، خادم حسین لہڑی، علی مردان،عبدالمجید، تحصیلدار مجیب الرحمن ساتکزئی سمیت ودیگر بنگلزئی برادری اور معززین بھی موجود تھے وفاقی وزیر ہائوسنگ مولانا عبدالواسع ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عمران خان جیل جائے یا نہ جائے اب وہ ماضی کا قصہ بن گیا ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان جن لوگوں کے کندھوں سے آئے تھے انہی لوگوں نے عمران خان کو کندھوں سے پھینک دیا ہے اب وہ باجوہ پر الزام لگا رہا ہے اور باجوہ ان پر لگا رہا ہے حالانکہ باجوہ نے تو کہاتھا کہ ملک کی تباہی کے ذمہ دار عمران خان ہیں اب وہ سارے چلے گئے اب نیا دور شروع ہوگا نیا سفر شروع ہوگا اور اب ہم نئے چیلنجز کا مقابلہ کریں گے۔*