شمالی بلوچستان سردی کی لپیٹ میں، کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8،زیارت میں 14تک جا پہنچا
*کوئٹہ : صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں شدید سردی کی لہر بدستور جاری ہے گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے شہریوں کی مشکلات بڑھ چکی ہیں سڑکوں اور پائپوں میں پانی جمنے سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرناپڑرہا ہے۔ کوئٹہ میں درجہ حرارت منفی 8سینٹی گریڈ جبکہ صحت افزاتفریحی مقام وادی زیارت میں منفی 14تک درجہ حرارت جا پہنچا ہے۔ سرد علاقوں میں نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے پاک افغان سرحدی علاقوں اور بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفبا نی ہوائیں چلنے سے سڑکوں پر جمنے والی برف کو پی ڈی ایم اے، لیویز فورس، این ایچ اے اور انتظامیہ کی ٹیمیں مشینری کے ساتھ ہٹا کر ٹریفک کی روانی کو برقرار رکھنے کے لئے سرگرداں ہے گزشتہ کئی روز سے شمالی بلوچستان میں شدید سردی کی لہر برقرار ہے پاک افغان سرحدی علاقوں میں سردی کے باعث نظام زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا زیارت، کان مہترزئی، خانوزئی، توبہ کاکڑی میں برفیلی ہوائیں جبکہ وادی زیارت میں درجہ حرارت منفی 14 تک گرگیا ہے بلوچستان کے شمالی اضلاع میں پارہ منفی 10 سے نیچے نہیں آچکا ہے پشین، قلعہ سیف اللہ، قلعہ عبداللہ، زیارت، چمن کی بالائی رابطہ سڑکیں شدید برفباری سے متاثر ہیں ضلع پشین اور قلعہ سیف اللہ کے با لائی علاقوں میں سڑکوں کی بندش سے صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے۔ پشین کے دورافتادہ پاک افغان سرحدی بالائی علاقوں میں ہزاروں لوگ محصور ہوچکے ہیں رابطہ سڑکوں کی بندش سے خوراک، ادویات، پٹرولیم مصنوعات، کی شدید قلت پیدا ہوچکی ہے توبہ کاکڑی، برشور، لوئی بند اور سرحدی علاقوں کا رابطہ کٹ چکا ہے۔ موبائل ٹاورز بند، مختلف علاقوں میں ہزاروں لوگ محصور ہوکر رہ گئے ہیں لوگوں نے اپنی مدد آپکے تحت علاقے تک رسائی کیلئے ٹریکٹروں سے رابطہ سڑکیں کھولنے کا کام شروع کیا ہے انسانی المیہ جنم لے سکتا کوئٹہ میں شدید سردی کے باعث سڑکوں اور پائپوں میں پانی جمنے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ گیس پریشر میں کمی اور بجلی کی لوڈ شیڈنگ کے باعث لوگوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔*