BNC OFFICAL WEBSITE

دریجی میں اپنے فنڈ سے 40 ڈیمز تعمیر کروائے ہیں: اسلم بھوتانی

 دریجی میں اپنے فنڈ سے 40 ڈیمز تعمیر کروائے ہیں: اسلم بھوتانی



*کوئٹہ:قومی اسمبلی کے رکن محمد اسلم بھوتانی نے کہا ہے کہ کہ میں نے اپنے فنڈ سے اپنے علاقہ دریجی کو ماڈل گاں کے طور پر بناکر اپنے لوگوں کو تعلیم، صحت، پینے کے صاف پانی، مواصلات کے نظام کے علاوہ پر امن ماحول دیا ہے اور علاقے میں زیر زمین پانی کی سطح کو بلند کرنے کے لئے 40 چھوٹے بڑے ڈیمز تعمیر کروائے ہیں جس کے باعث کئی سال قبل علاقے میں قحط سالی پھیلنے کے باعث سندھ اور دیگر صوبوں میں نقل مکانی کرکے جانے والے لوگ واپس آکر زمینداری کرکے اپنا روزگار کما رہے ہیں عوامی نمائندوں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ایوانوں میں جاکراپنے لوگوں کی مشکلات دو رکرنے اور علاقوں کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے اقدامات اٹھائیں اس سے دلی سکون اور راحت ملتی ہے۔ کسی نے بھی علاقے کی تعمیر و ترقی سے نہیں روکا سیاستدانوں کو سیاستدانوں کوآپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے عوام کے مسائل حل کرنے اور پاکستان کو خوبصورت بنانے میں کردار اد اکرنا چاہئے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ بلوچستان سے آزاد حیثیت سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہونے والے اسلم بھوتانی کا کہنا تھا کہ میرا علاقہ دریجی ہے یہاں پر بسنے والے لوگوں کی مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے میں نے پہلی بار 2002میں سرکاری ملازمت سے ریٹائرمنٹ کے بعد سیاست میں حصہ لیکر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوا ور مجھے علاقوں کی تعمیر و ترقی اور بہتری کا بہت شوق تھا جس پر عمل پیرا ہوکر 25 سال قبل میں نے دریجی کو ایک ماڈل گاں کے طور پر بنانے اور متعارف کرانے کے لئے کام کیا علاقے میں پختہ سڑکوں، ہسپتال،تعلیمی اداروں ور ڈیمز کی تعمیر کو یقینی بناتے ہوئے اپنے علاقے کو ترقی دی۔ اور علاقے میں 40 چھوٹے بڑے ڈیم تعمیر کئے جس کی وجہ سے آج زیر زمین پانی کی سطح بلند ہوئی ہےاور لوگ علاقے میں کھیتی باڑی کررہے ہیں ہمارے علاقے میں سینکڑوں کے حساب سے تعلیمی اداروں کو اپ گریڈ کرکے طلبااور طالبات کے لئے زیور تعلیم سے آراستہ ہونے کے لئے سہولیات دی ہے جدید ہسپتال، تعلیمی ادارے، لائبریری اور دیگر شعبے بھی قائم کئے ہیں ہمارے علاقے میں کرائم کا تناسب زیرو ہے تھانے کی عمارت تو موجود ہے لیکن کوئی شخص ایف آئی آر کرانے نہیں آتا میں پرائمری سے مڈل، مڈل سے ہائی، ہائی سے ڈگری، ہائیر ایجوکیشن، گرلز تعلیمی ادارے، ہسپتال تعمیر کرائے اور ان میں ڈاکٹرزاور اساتذہ موجود رہتے ہیں اور اپنی ڈیوٹی سر انجام دیتی ہے ہمارا خاندان روز اول سے ہی سیاست میں ہے میرے بڑے بھائی سردار صالح محمد بھوتانی نگران وزیر اعلی رہے ہیں اور صوبائی وزیر کے منصب پر فائز ہیں اور علاقے کے لوگوں کی خدمت کررہے ہیں بلوچستان 43 فیصد رقبے پر محیط جو آدھا پاکستان ہے اور بلوچستان میں وسائل کی کمی نہیں انہیں بروئے کار لاکر لوگوں کے معیار زندگی کو بہتر بنانا ہے دریجی میں پانی اور وسائل کی کوئی کمی نہیں کیونکہ پانی زندگی ہے گوادر میرے حلقہ انتخاب میں وہاں پر پانی کا مسئلہ رہتا ہے سیاستدانوں کو آپس میں دست و گریبان ہونے کی بجائے لوگوں کی مشکلات دور کرنے کے لئے کردار ادا کرنا ہوگا۔ تاکہ ان کی مشکلات کم کرکے ہمیں دلی سکون اور راحت محسوس ہوتی ہے جب کوئی شخص آٹے کے تھیلے کے لئے جان گنوا بیٹھتا ہے تو اس سے بہت دکھ اور تکلیف ہوتی ہے میں پر امید ہوں کہ ہم اپنے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرکے عوام کو مشکلات سے نجات دلائیں گے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم