BNC OFFICAL WEBSITE

بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کا میابی ہمارے سیاسی منشور کی کا جیت ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ* *🄱🄽🄲 🄽🄴🅆🅂*

 *بلدیاتی انتخابات میں پارٹی کی کا میابی ہمارے سیاسی منشور کی کا جیت ہے ، ڈاکٹر مالک بلوچ*

*🄱🄽🄲 🄽🄴🅆🅂*


*🄱🄰🄻🄾🄲🄷🄸🅂🅃🄰🄽*

*تربت: نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر سابق وزیر اعلی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے جوسک میں کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سیاست ایماندار اور مخلص افراد کا کام ہے جو سیاست کو جھوٹ و فریب کہتے ہیں عملاً وہ سیاست میں عوام کی شراکت سے خوفزدہ اپنے ذاتی و گروہی مفادات کی ترجمانی کررے ہوتے ہیں سیاست عبادت ہے اور عوام کو مشکلات و مسائل سے نکال کر اپنے قومی سیاسی اور معاشی حقوق کے حصول کے لئے یکجا کرنے کا دوسرا نام ہے۔ انھوں نے کہاکہ پارٹی نے حالیہ بلدیاتی انتخابات میں خضدار، پنجگور، آواران، بھاگ و کچھی اور بارکھان سمیت متعدد علاقوں میں شاندار کامیابی عوام کی نیشنل پارٹی کی سیاست پر اعتماد کا مظہر ہے انھوں نے عوام اور پارٹی کارکنوں کا شکریہ ادا کیا جھنوں نے مشکل کی اس گھڑی میں ثابت قدمی کے ساتھ پارٹی کا ساتھ دیا اور پارٹی نمائندوں کو کامیابی دلائی۔ اجتماع سے مرکزی سکریٹری جنرل جان محمد بلیدی، جسٹس ریٹائرڈ شکیل احمد بلوچ، واجہ ابوالحسن بلوچ، اعجاز جوسکی، گرام مری اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ رہنماوں نے حاجی شیر محمد جوسکی کو خراج عقیدت پیش کیا جن کی کوشش و محنت کے بدولت آج جوسک میں پارٹی کو کامیابی حاصل ہوئی انھوں نے حاجی شیر محمد کے سیاسی سماجی خدمات کے پیش نظر ان کے نام سے جوسک میں ڈیجیٹل لائبریری قائم کرنے کا بھی اعلان کردیا۔ انھوں نے کہاکہ ضلع کیچ میں پارٹی کو کامیابی ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے ویڑن اور خدمات کے پیش نظر ملا ہے یہ کامیابی نوجوانوں کی نیشنل پارٹی کے سیاست میں شمولیت اور کیچ میں یونیورسٹی، میڈیکل کالج اور ایلمینٹری کالج اور دیگر تعلیمی اداروں اور کیچ میں ہونے والے ترقیاتی عمل کے پیش نظر ملا ا نھوں نے کہاکہ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کے بعد ساڑھے سات سال کے دوران کیچ میں کوئی ترقیاتی منصوبہ نہیں بنا انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی اور ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ کی اگلی آنے والی حکومت میں بلوچستان سمیت مکران و کیچ کو تبدیل کریں گے۔کیچ میں انفارمیشن ٹیکنالوجی یونیورسٹی کا قیام کریں گے تمام پرائیویٹ یونیورسٹیوں کے کیمپس مکران میں قائم کریں گے کیچ میں آئی ٹی پارک بنائیں گے مکران کو تعلیم کا مرکز بنا کر دم لیں گے پورے بلوچستان میں روزگار کا مسئلہ حل کریں گے زراعت مائیگیری لائیو اسٹاک اور معدنیات پر خصوصی توجہ دیں گے انھوں نے کہاکہ نیشنل پارٹی کے پاس بلوچستان کو خوشحال بنانے کا ویژن ہے انشاء اللہ عوام کے ووٹ کے طاقت سے آنے والے جنرل الیکشن میں بھرپور کامیابی حاصل کرینگے عوام دشمن سازشی عناصر کو عبرت ناک شکست سے دوچار کرکے بلوچستان کے ساحل و وسائل اور قومی حقوق کے تحفظ کو یقینی بنائیں گے*


*🄱🄽🄲 🄽🄴🅆🅂*

*🄱🄰🄻🄾🄲🄷🄸🅂🅃🄰🄽*

Post a Comment

أحدث أقدم