BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی ہمارے لئے باعث مسرت ہے میر اسد اللہ بلوچ*

 *بلوچستان بلدیاتی انتخابات میں امیدواروں کی کامیابی ہمارے لئے باعث مسرت ہے میر اسد اللہ بلوچ*



*کوئٹہ (اسٹاف رپورٹ ) بلوچستان نیشنل پارٹی(عوامی) کے مرکزی جنرل سیکریٹری اور صوبائی وزیر زراعت میر اسد اللہ بلوچ نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان کے امیدواروں کی کامیابی پر عوام کا بھرپور انداز میں شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) نے ہر فورم پر عوام کی بھر پور خدمات سرانجام دی ہیں آج کے بلدیاتی انتخابات میں واضح ثبوت ہیں کہ بی این پی (عوامی) عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے امیدواروں کی کامیابی ہمارے لئے باعث مسرت ہے پارٹی عوام کے اعتماد اور مینڈیٹ پر پورا اترنے کے عزم کا بھرپور اعادہ کرتی ہے بی این پی (عوامی) عملی طور پر نظریاتی، فکری اور شعوری جدوجہد کو پروان چڑھانے کی خواہاں ہے بلوچستان بھر میں پارٹی کی تنظیم کاری اور بنیادی یونٹ سازی ممبر سازی کا مقصد بھی یہی ہے کہ بلوچ فرزندوں کی ذہنی فکری اور شعوری جدوجہد کو تقویت دے کر ذہنی سازی کی جائے بلوچستان جسے دانستہ طور پر صدیوں سے مسائل اور محرومیوں کی آماجگاہ بنا دیا ہے بی این پی (عوامی) عوام کی نمائندہ جماعت اور بڑی سیاسی قوت ہے جو قومی و جمہوری لوازمات کو بروئے کار لاتے ہوئے جدوجہد کر رہی ہے بی این پی (عوامی) نے ہر فکر و فلسفہ اور پارٹی کے سہ رنگہ بیرک کو بلند کرتے ہوئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے ۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post