*پنچگور بلدیاتی انتخابات میں بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے حاجی عبد الباقی*
*پنجگور:بلوچستان نیشنل پارٹی (عوامی) کے سنیئر رہنما حاجی عبد الباقی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پنچگور بلدیاتی انتخابات میں بی این پی (عوامی) کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے انتخابات ایک سیاسی جمہوری عمل تھا جو پایہ تکمیل کو پہنچ گیا۔تمام امیدواروں بی این پی (عوامی) کے کارکنوں نے ووٹ کے حصول کے لئے اپنی بساط بھر کوشش کی۔ بی این پی (عوامی) نے فورم پر عوام کی خدمت کی ہے آج واضع ثبوت ہیں کہ پنچگور میں بی این پی (عوامی) نے اکثریت سے جیتا ہے تمام جیتنے والوں کامیاب امیدواروں کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ان کو عوام کی بھرپور خدمت کرنے کی توفیق عطا فرمائے امین*