BNC OFFICAL WEBSITE

اپوزیشن کے مطالبے پر ہی انتخابات کا اعلان کیا لیکن یہ لوگ سپریم کورٹ چلے گئے،عمران خان*

 *اپوزیشن کے مطالبے پر ہی انتخابات کا اعلان کیا لیکن یہ لوگ سپریم کورٹ چلے گئے،عمران خان*

 



*اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے شور کررہی ہے کہ الیکشن کراؤ، اب ہم نے اعلان کردیا تو یہ پتا نہیں لوگ کیوں سپریم کورٹ چلے گئے۔ پروگرام ’’ آپ کا وزیراعظم آٓپ کے ساتھ‘‘ میں آن لائن سوالات کے جوابات دیتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن ساڑھے تین سال سے کہہ رہی تھی کہ انتخابات کرائیں، اپوزیشن کہتی رہی کہ حکومت سلیکٹڈ اور نااہل ہے اور ناکام ہوگئی اسی لیے ہم نے انتخابات کرانے کا فیصلہ کیا ہے، ہم اب کہہ رہے ہیں کہ الیکشن لڑو اور حکومت ہمارے فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ چلی گئی۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگ انتخابات میں اپنے امپائر کھڑے کرنا چاہتے ہیں، یہ لوگ چاہتے ہیں کہ اپنے لوگوں کو لا کر الیکشن کی طرف چلے جائیں، یہ لوگ الیکشن کمیشن میں اپنے بندے لگاکر پھر انتخابات کی طرف جانا چاہتے ہیں، ان کی کوشش ہے کہ اقتدار میں آکر اپنے کیسز ختم کردیں، ان کی ساری کوششیں نیب کے خاتمےکے لیے ہیں*

Post a Comment

أحدث أقدم