جامعہ بلوچستان ملازمین کا احتجاج جاری ، ادارے کے احاطے میں ریلی
*کوئٹہ : جوائنٹ ایکشن کمیٹی یونیورسٹی آف بلوچستان ٹیچرز، آفیسرز اور ایمپلائز ایسوسی ایشن کے جانب سے جامعہ کے اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین کو درپیش مسائل جس میں مکمل تنخواہوں کی بروقت ادائیگی بشمول اضافہ شدہ 44 فیصد ہاوس ریکوزیشن، اردلی الاونس،یوٹیلٹی الاونس ،25 فیصد ڈسپیریٹی الائونس، ہاوس بلڈنگ ایڈوانس، ریٹائرڈ اساتذہ، آفیسرز اور ملازمین کی پینشنز کی بروقت ادائیگی، بائیومیٹرک حاضری، آفیسرز اور ملازمین کے پروموشن، ٹائم سکیل سمیت دیگر درپیش مسائل کے حل کیلئے پچھلے 20 دنوں سے احتجاجی تحریک جاری ہے اور آج رمضان المبارک کے تیسرے روزے میں بھی جامعہ بلوچستان کے سینکڑوں اساتذہ کرام، آفیسران اور ملازمین نے اپنے جائز حقوق کے زبردست احتجاجی ریلی آڈیٹوریم کے سامنے سے نکالی جو وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی کیمپ میں تبدیل ھوا احتجاجی جلسے سے پروفیسر ڈاکٹر کلیم اللہ بڑیچ، شاھ علی بگٹی، نذیر احمد لہڑی، پروفیسر فرید خان اچکزئی، عبدالباقی جتک، ، ، سید محبوب شاھ ،نظام عسکر، عبدالقیوم، اکبر کاکڑ، اور محمد بخش نے خطاب کیا۔اور حاجی منیر احمد نے تلاوت کلام پاک سے جلسے کا آغاز کیا،مقررین نے کہا کہ جامعہ بلوچستان کے اساتذہ کرام اور ملازمین ملازمین سے سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا جا رہا ہیں انھوں نے کہا کہ مرکزی اور صوبائی حکومت کے مختلف سرکاری اداروں اور جامعات کے ملازمین کو اضافہ شدہ الاونسز پچھلے بجٹ سے دیا جارہا ہے، لیکن جامعہ کے اساتذہ کرام ،آفیسران اور ملازمین کو اپنے جائز حقوق سے قصدا نہیں دے جارہا انھوں نے کہا کہ جامعہ کے اعلی انتظامی سربراہان منظور شدہ الاونسز اور جائز مطالبات کی بروقت نوٹیفکیشن جاری کرے۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا کہ جامعہ کے اساتذہ کرام ،آفیسرز اور ملازمین بروز بدھ رمضان مبارک کے چوتھے روزے میں بھی اپنا احتجاج جاری رکھیں گی ، دن گیارہ بجے آرٹس بلاک کے سامنے احتجاجی ریلی نکالی گی اور آخر میں وائس چانسلر سیکرٹریٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا دیگی اس سلسلے میں تمام اساتذہ کرام، آفیسرز اور ملازمین سے اپیل کی کہ وہ بھرپور انداز میں شرکت کریں اور اگر رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں بھی جائز مطالبات تسلیم نہیں کئے گئے تو تمام امتحانات کا بائیکاٹ ،تمام ٹرانسپورٹ بشمول بسیں بند اور دفاتر کی تالا بندی کی جائے گی جس کی تمام تر ذمہ داری جامعہ کے انتظامیہ پر عائد ہوگی۔*