BNC OFFICAL WEBSITE

وزیر اعلیٰ بلوچستان کی گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت*

 *وزیر اعلیٰ بلو چستان کی گرانفروشوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت*



*کوئٹہ (بی این سی نیوز) وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو نے ماہ رمضان کے دوران صوبے میں خود ساختہ مہنگائی کا نو ٹس لیتے ہوئے زخیرہ اندوزوں اور مہنگائی کر نے والوں کے خلاف سخت کاروائی کر نے کی ہدایت کی ہے ۔منگل کو وزیر اعلیٰ بلو چستان میر عبد القدوس بزنجو کی زیر صدارت پرائس کنٹرول کمیٹی کا ہنگامی اجلاس منعقدہوا، جس میں سینئر صوبائی وزیر سر دار محمد صالح بھو تانی سمیت دیگر وزرائ، چیف سیکریٹری ،اے سی ایس داخلہ متعلقہ سیکریٹریوں کمشنر کوئٹہ ڈی آئی جی کوئٹہ ڈی سی کوئٹہ کے علاوہ ڈویژنل کمشنروں کی بزریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔اجلاس میں کمشنروں نے اجلاس کو مہنگائی کی روک تھام اور زخیرہ اندوزی کے خلاف کاروائیوں اور اقدامات پر بریفنگ دی، اجلاس میں آٹے اور دیگر اشیاءخوردونوش میں سبسڈی دینے اورسبسڈی صوبائی سطح پر ہر ضلع کے لئے دی جائے گی کا فیصلہ کیا گیا۔ اس موقع پر محکمہ خوراک محکمہ صنعت اور ڈویژنل کمشنر کو مشترکہ اقدامات کی ہدایت کی گئی، اجلاس میں وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ماہ رمضان میں اشیا ءخورد و نوش کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کا سختی سے نوٹس لیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ گرانفرشوں اور زخیرہ اندوزوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے،ماہ رمضان میں عوام کو معیاری اشیاءخوردونوش کی مقررہ نرخوں پر فراہمی یقینی بنائی جائے،فوڈ اتھارٹی کھانے پینے کی اشیاءمیں ملاوٹ کرنے والوں کے خلاف موثر کاروائیاں کرے،انہوں نے کہاکہ مضر صحت اشیاءکی خرید و فروخت کی موثر روک تھام ہر صورت یقینی بنائی جائے عوام کو زیادہ سے زیادہ ریلیف دیا جائے ذکواة فنڈز کا فوری اجراءاور مستحقین کو تقسیم کا آغاز کیا جائے، انہوں نے کہاکہ یوٹیلیٹی سٹور کارپوریشن یوٹیلیٹی سٹوروں پر اشیاءخوردونوش کی وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنائے،تمام اضلاع کی انتظامیہ مقامی تاجروں کے تعاون سے قیمتوں میں استحکام اور سستے بازاروں کا قیام ممکن بنائے ماہ رمضان اور نماز تراویح میں فول پروف سیکیورٹی فراہم کی جائے،انہوں نے کہاکہ ٹریفک کے نظام کو بھی عوام کی سہولت کے مطابق بنایا جائے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post