BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے، فرح عظیم شاہ*

 *بلوچستان میں تعلیمی معیار کو بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے، فرح عظیم شاہ*



*کوئٹہ (بی این سی نیوز) ترجمان حکومت بلوچستان فرح عظیم شاہ نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس کی سربراہی میں محکمہ سیکنڈری ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو گزشتہ 5 ماہ میں بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ (BES-II) پروگرام کا آغازکیا گیا تاکہ بلوچستان میں تعلیمی معیار کو مزید بہتر بنانے پر توجہ مرکوز کی جائے اور اسی ضمن میں دسمبر 2021 کو بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان (2020-25) کا آغاز کیا گیا جس میں حکومت بلوچستان نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (GPE) اور یونیسیف، دی بلوچستان ایجوکیشن کے تعاون سے اپنا دوسرا تاریخی بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان بھی تیار کیا۔ اس پروگرام میں یورپی یونین نے 18 ملین فراہم کیے ہیں۔ بلوچستان ایجوکیشن سپورٹ (BES-II) پروگرام کا آغاز وزیر اعلیٰ بلوچستان نے افتتاح کیا تھا ترجمان نے بتایا کہ گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن (جی پی ای) کے ذریعے 20 ملین ڈالرز کی فراہمی اور بلوچستان کے پسماندہ علاقوں میں تعلیم کے لیے گلوبل پارٹنرشپ (جی پی ای) نے بلوچستان ایجوکیشن سیکٹر پلان  کے حصے پر عمل درآمد کے لیے حکومت بلوچستان کو 20 ملین  ڈالر فراہم کیے ہیں۔ تاکہ GPE کی طرف سے فراہم کردہ فنڈز یونیسیف کے ذریعے ”بلوچستان اسٹوڈنٹس لرننگ امپروومنٹ پروگرام” کو جاری رکھیں صوبائی حکومت بلوچستان کے شہروں اور قصبوں میں بلوچستان اسٹوڈنٹس لرننگ امپروومنٹ پروگرام بلوچستان میں پرائمری اسکول کے بچوں کی خواندگی اور عددی صلاحیتوں کو بہتر بنانے انہوں نے کہا کہ ان تمام اقدامات کی اصل وجہ بلوچستان اسٹوڈنٹس لرننگ امپروومنٹ پروگرام کے ذریعے پرائمری اسکول کے اساتذہ کی موادی معلومات، اور تدریسی مہارتوں، میں اضافہ کیا جائے گا تاکہ طلباءکے سیکھنے کے نتائج کو بہتر بنایا جاسکے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post