عمران نیازی اور قاسم سوری نے 200 آئین کو پامال کیا ہے ،اے این پی
*کوئٹہ: عوامی نیشنل پارٹی کے ضلع کوءٹہ کے صدر جمال الدین رشیتا جنرل سیکرٹری نذیر علی پیرعلیزئی نے کہا ہے کہ 200آئین کی بحالی کے لئے خان عبدالوالی خان نے طویل جدوجہد کی ہے عمران نیازی اور قاسم سوری نے ;200;ئین کو پامال کیا ہے ان پر غداری کا مقدمہ چلایا جائے عوامی نیشنل پارٹی اس پر خاموش نہیں رہے گی ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا نیا پاکستان، دو نہیں ایک پاکستان، ریاست مدینہ، ایک کروڑ نوکریاں ، پچاس لاکھ گھر والا بیانیہ پٹ چکا ہے ۔ خدارا اپنی سیاست کیلئے ایسا بیانیہ نہ بنائے جس سے پاکستان تنہائی کا شکار ہو ۔ اپنی سیاست کیلئے پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے ۔ پارلیمنٹ، قانون اور سیاسی میدان میں اس جھوٹے بیانیے کا مقابلہ کریں گے ۔ عمران خان نے غیرجمہوری طریقے سے اپنے ;200;پ کو عدم اعتماد سے بچانے کی کوشش کی ۔ امید ہے یہ اسمبلیاں بحال ہوجائیگی، انتخابی اصلاحات کے بعد نئے انتخابات کا اعلان کیا جائیگا ۔ انہوں نے کہا کہ عمران نیازی نے اس ملک کے ;200;ئین کو پامال کیا ہے اس کو فوری طور پر سزائے موت دی جائے ۔*