BNC OFFICAL WEBSITE

واقعہ چاغی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، سردار یار محمد رند*

 *واقعہ چاغی پر جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، سردار یار محمد رند*


 


*کوئٹہ (بی این سی نیوز) سینئر سیاستدان، رکن اسمبلی بلوچستان سردار یار محمد رند نے کہا ہے کہ گزشتہ روز چاغی میں ہونے والا واقعہ دلخراش و افسوسناک ہے واقعے کی تحقیقات کے لئیے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے جو تمام حقائق اور واقعات کی مکمل انکوائری کرکے ذمہ داروں کا تعین کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی حکومت امن و امان برقرار رکھنے میں ناکام ہوچکی ہے آج بھی سانحہ اعوان گوٹھ میں مرنے والے افراد کے لواحقین انصاف کے منتظر ہیں، وعدوں اور دعوؤں کے باوجود آج بھی سانحہ اعوان گوٹھ کے قاتل سر عام آزاد گھوم رہے ہیں۔ واقعے میں جو بھی ملوث ہو اسے قرار واقعی سزا دی جائے۔*

Post a Comment

أحدث أقدم