*دھاندلی زدہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا، جعفر مندوخیل*
*ژوب (www.bnc pk) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق وزیر شیخ جعفر خان مندوخیل نے کہاہے کہ دھاندلی زدہ حکومت نے عوام کو مہنگائی اور مایوسی کے سوا کچھ نہیں دیا اب سلیکٹڈ حکومت کا حکومت کا خاتمہ قریب ہے،ملک میں منگائی کی وجہ سے ہر طبقہ متاثر ہے، ملک میں حقیقی جمہوریت کی بحالی کے لئے پاکستان مسلم لیگ (ن)نے بہت قربانیاں دی ہے۔ یہ بات انہوں نے اتوار کو جانان ہاؤس میں پارٹی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام عوام کو ورغلایا گیا لیکن اب عوام کی طاقت سے دھاندلی زدہ حکومت کے خلاف جمہوری پارٹیاں ایک ہے۔ انہوں نے کہا کہ کارکن آئندہ عام اور بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز کریں، ملک میں شفاف انتخابات اب ناگزیر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اپنے دور اقتدار میں عوام کی فلاح وبہبود کے لئے آئی ٹی یونیورسٹی کا قیام، سبکزئی ڈیم، پانی، بجلی، روڈز منصوبے، ڈیمز اور دیگر ترقیاتی کام کئے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ضلعی صدر اجمل اعوان، مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین شیخ حیات خان مندوخیل، ملک اختر جان لعون قبائلی رہنما عبداللہ خان کاکڑ، سردار عبد الرازق مردان زئی، قبائلی رہنما احمد خان مندوخیل، ایڈوکیٹ امیر خان مندوخیل، عبدالحمید خان، ایڈوکیٹ عظمت مندوخیل،باز خان، محمد رحیم، شیروز خان اپوزئی اقر ایم ایس ایف کے صدر محمود خان نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ (ن)جمہوریت کی بحالی کے لئے اقدامات کر رہے ہیں،مقررین نے کہا کہ عوام جعفر خان مندوخیل کے ہاتھ مزید مضبوط کریں، موجودہ اقتدار پارٹیوں نے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر دیا، اب تبدیلی کے نام پر حکومت کرنے والے پارٹیوں نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔*