BNC OFFICAL WEBSITE

 وزیراعظم عوام کے بعداسمبلی کا اعتمادبھی کھوچکے ہیں روزی خان کاکڑ*

 *وزیراعظم عوام کے بعداسمبلی کا اعتمادبھی کھوچکے ہیں روزی خان کاکڑ*



*کوئٹہ: پاکستان پیپلز پارٹی بلوچستان کے جنرل سیکرٹری روزی خان کاکڑ اور سیکرٹری اطلاعات سردارسربلند جوگیزئی نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ وزیراعظم عمران نیازی عوام کے بعداسمبلی کا اعتمادبھی کھوچکے ہیں اپنے ہی اسمبلی ممبران کا اعتماد کھونے کے بعد عمران خان اب وزیراعظم نہیں رہے ۔ عمران خان نیازی نے ساڑھے تین سال کے دوران عوام کو جھوٹ اور فریب کے سوا کچھ نہیںدیا آج ان کا اصل چہرہ عوام کے سامنے بے نقاب ہوچکا ہے انکا گھر جانا ہی ملک اورعوام کیلئے بہتر ہوگا۔ یہ بات انہوں نے ہفتہ کو ملاقات کرنے والے پاکستان پیپلز پارٹی کے کارکنوں کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے 30سے زائد ارکان قومی اسمبلی نے بھی سلیکٹڈ عمران نیازی پر عدم اعتماد کا اظہارکردیا ہے جس کے بعد عمران خان اخلاقی اور آئینی طور پر وزیراعظم نہیں رہے۔ انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتوں کی تحریک عدم اعتماد کے بعد نا اہل اورسلیکٹڈ عمران نیازی اورانکے حواری بوکھلاہٹ کا شکار ہوکر اوچھے ہتھکنڈوں پر اترے آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیرداخلہ کا سندھ میں گورنر راج لگان کا مطالبہ، پی ٹی آئی کے وفاقی وزراء کی ارکان قومی اسمبلی کو ووٹ ڈالنے ے روکنے کیلئے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کرنے اور اسلام آباد میں سندھ ہاوس پر پی ٹی آئی کے غنڈوں کے حملے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ایسے حربوںسے وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کو نہیںروکا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کی حکومت سیاسی اور اخلاقی جواز کھوچکی ہے کچھ قوتیں جو آمریت کو فائدہ پہنچانا چاہتی ہیں وہ لوگوں کو مشتعل کررہی ہیں لیکن پاکستان پیپلزپارٹی جمہوریت کار استہ نہیں چھوڑے گی ۔ انہوں نے کہاکہ اسپیکر قومی اسمبلی فوری طور پر قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرکے وزیراعظم کے خلاف پیش کی جانے والی تحریک عدم اعتمادپیش کریں۔*

Post a Comment

أحدث أقدم