BNC OFFICAL WEBSITE

 بھارت سیاسی مقاصد کے لیے مسلمانوں کیخلاف نفرت کو فروغ دیتا ہے، ثمینہ زہری*

 *بھارت سیاسی مقاصد کے لیے مسلمانوں کیخلاف نفرت کو فروغ دیتا ہے، ثمینہ زہری*



*کوئٹہ ((www.bnc pk) اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے پاکستان اور او آئی سی کی اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد کی منظوری پرپوری اُمت مسلمہ مبارکباد کی مستحق ہے۔اس قرارداد کو منظور کرانے میں پاکستان کا کردار اہم اور کلیدی تھاجو کہ اعزاز کی بات ہے۔ ان خیالات کا اظہار سینیٹر ثمینہ ممتا ز زہری نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اسلامو فوبیا کے خلاف عالمی دن منانے کی قرارداد کی منظوری کے بعداپنے ایک بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اسلاموفوبیا کے خلاف اقوام متحدہ میں بھرپور آوازاٹھائی جسے اُمت مسلمہ میں قدر کی نگاہ سے دیکھا جارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دین اسلام امن پسند مذہب ہے اور اسلام میں شدت پسندی یا دہشت گردی کی کوئی گنجائش نہیں۔ دین اسلام ساری دنیا کے لئے امن کا پیغام دیتا ہے اور اللہ تعالیٰ نے نبی آخری الزماں حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو رحمت اللعالمین بنا کر دنیا میں بھیجا جن کی تعلیمات نہ صرف مسلمانوں بلکہ ساری دنیا کے لئے امن کا پیغام دیتی ہیں اور امن و محبت کا درس دیتی ہیں۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ نائن الیون کے بعد مسلمانوں کے خلاف تشدد کے واقعات بڑھے اور مغربی دنیا میں مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز واقعات رونما ہوئے۔ مذہبی آزادی ہرشخص کا بنیادی حق ہے اور اسلام میں کسی بھی مذہب کے خلاف نفرت انگیزی کا کوئی تاثر نہیں اور اس عمل کونا پسندیدہ قرار دیا ہے اور سختی سے منع کیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مختلف ملکوں خاص کر ہمارے ازلی دشمن بھارت میں سیاسی مقاصد کے حصول اور مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز جذبات کا اظہار کرنے کے لیے اسلاموفوبیا کوہوا دی جاتی ہے۔سینیٹر ثمینہ ممتاز زہری نے کہا کہ ساری دنیا خاص کر مغربی دنیا میں اسلاموفوبیا کے خلاف آگاہی اور تدارک کے لیے اقدامات کی ضرورت ہے کیونکہ اس سے مسلمانوں کے خلاف تشدد اورمنافرت بڑھتی ہے۔اُ ن کا کہناتھا کہ اسلام اورمسلمانوں کے خلاف نفرت کوروکنا ہوگاجبکہ اسلاموفوبیا کے خاتمے کے لیے مذہبی رواداری کا فروغ وقت کا تقاضا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دنیا کو یہ باور کرادیا ہے کہ پاکستان امن پسند ملک ہے اور امن کے قیام کیلئے پاکستانی قوم نے افواج پاکستان کے ساتھ مل کرلازوال قربانیاں دیں اور اپنی جانوں کے نذرانے دے کر ملک میں امن قائم کیا جس پر پوری قوم لائق تحسین ہے انہوں نے امن کے لئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والے افواج پاکستان و دیگر سیکیورٹی اداروں کے جوانوں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ شہداء کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی اور انہیں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔*

Post a Comment

أحدث أقدم