*تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے، حافظ حمد اللہ*
*کوئٹہ (www.bnc.pk) پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے مرکزی ترجمان حافظ حمد اللہ نے کہاہے کہ تحریکِ عدم اعتماد پر ووٹنگ سے پہلے عدم اعتماد کامیاب ہو چکی ہے۔ عمران پر انکی پارٹی کے 2 درجن اراکینِ اسمبلی عدمِ اعتماد کا کر چکے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے بیان میں کیا۔ مولاناحافظ حمد اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کا وزیرِ اعظم رہنے کا اب کوئی جواز نہیں ہے، عمران خان پر ان کی اپنی پارٹی کے 2 درجن سے زیادہ اراکینِ اسمبلی عدمِ اعتماد کا اظہار کر چکے ہیں۔سندھ ہاوس پر حملے میں ٹائیگر فورس، دو ایم این اے شامل ہیں حافظ حمد اللہ نے کہا کہ سندھ ہاوس پر حملے میں ٹائیگر فورس کے غنڈوں کے ساتھ دو ایم این اے بھی شریک جرم رہے ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی کے 2 ایم این ایز کی ہدایات پر یہ دہشت گردی ہوتی رہی ہے، حملے میں ملوث 2 ایم این ایز سمیت فواد چوہدری اور شیخ رشید کو بھی عدالت سے طلب کرنے کی درخواست ہے۔پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ فواد چوہدری چند دنوں سے اشتعال انگیز اور دھمکی آمیز بیانات دیتے رہے ہیں، شیخ رشید نے وزیرِ داخلہ کی حیثیت سے کیا ذمے داری ادا کی ہے؟انہوں نے مزید کہا کہ فواد چوہدری نے اپنے بیانات سے اشتعال انگیزی اور غنڈہ گردی میں سہولت کار کا کردار ادا کیا ہے۔ترجمان پی ڈی ایم حافظ حمد اللہ کا یہ بھی کہنا ہے کہ حملے میں ملوث افراد سمیت 2 ایم این ایز کو عبرت ناک سزا ملنی چاہیے۔*
(www.bnc.pk)