*سانحہ اعوان کا کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا، سردار یار محمد رند*
*کوئٹہ :سینئر سیاستدان سردار یار محمد رند نے کہاہے کہ حکومتی وفد 26 فروری کو میڑھ کی صورت میں میرے پاس آیا تھا اور سانحہ اعوان کے قاتلوں کی گرفتاری کے خلاف دھرنا ختم کرنے کی درخواست دی تھی وفد میں موجود صوبائی وزرا ءنے یقین دہانی کرائی تھی اور وعدہ کیا تھا کہ پندرہ دن میں قاتلوں کو گرفتار اور ملوث مجرموں کے خلاف کارروائی کی جائے گی لیکن بدقسمتی سے پندرہ دن گزرنے کے باوجود آج تک کوئی قاتل گرفتار نہیں ہوسکا صوبائی وزرا کے وفد کو ہم نے بلوچی میڑھ لانے پر عزت بخشی اور ان کی یقین دہانی پر بھروسہ کیا امید کرتے ہیں کہ صوبائی وزرا کا وفد اپنے وعدے پر عملدرآمد کروائے گا بصورت دیگر اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔*