BNC OFFICAL WEBSITE

بیوگا کا 24مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کر نے کا اعلان*

 *بیوگا کا 24مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کر نے کا اعلان*



*کوئٹہ :بلو چستان ایمپلائز اینڈ ورکر ز گرینڈ الائنس (بیو گا) کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ 24مارچ کو وزیر اعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، اگر ہم پر پھر شیلنگ یالا ٹھی چارچ کی گئی تو بلو چستان بھر کے تعلیمی ادارے بند کردیں گے، حکومت کی جانب سے قائم کی کمیٹی ملازمین کے مسائل حل کر نے کے لئے نہیں بلکہ انکے احتجا ج روکنے کے لئے ہے، یہ بات بلو چستان ایمپلائز اینڈ ورکر ز گرینڈ الائنس (بیو گا) کے صدر حاجی حبیب الر حمن مردانزئی، جنرل سیکر ٹری داد محمد بلوچ نے پیر کو کوئٹہ پریس کلب میں پریس کانفرنس کر تے ہوئے کہی، انہوں نے کہاکہ مہنگائی نے سر کا ری ملازمین کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کر دیا ہے،حکومت کی جانب سے بیرونی ایماء ٹیکسز کی بھر مار سے ہر چیز مہنگی ہو چکی ہے، انہوں نے کہاکہ حکومت کے علم میں یہ تمام مسائل ہو نے کے باجود حکومت ٹس سے مس نہیں ہو رہی جس کے نتیجے میں سر کا ری ملازمین مجبوراً سڑکوں پر نکلنے پر مجبور ہو گئے ہیں، انہوں نے کہاکہ وفا قی حکومت کی جانب سے 25فیصد ڈسپیرٹی الاؤنس کی منظوری سمیت دیگر تمام تسلیم شدہ مطالبات جو حکومتی کمیٹی اور مذاکرتی کے ما بین طے ہو چکے ہیں انکا فوری نو ٹیفکیشن جا ری کیا جائے، انہوں نے کہاکہ بلوچستان ایمپلائز اینڈ ورکر ز گرینڈ الائنس کے زیر اہتمام 24مارچ کو احتجاج ہو گاجس میں بلو چستان بھر سے ملازمین شرکت کریں گے، انہوں نے ضلعی رہنماؤں کو ہدایت کر تے ہوئے کہا کہ24مارچ کو صبح دس بجے ہر صورت کوئٹہ پہنچیں کوئٹہ کے 3مختلف مقامات پر اکھٹے ہوں گے مقامات کا اعلان بعد میں کیا جائے گااور ریلیوں کے شکل میں ریڈ زون کی جانب مارچ کریں گے، انہوں نے کہاکہ بلو چستان کے ملازمین مسائل کے حل تک اس فیصلہ کن مر حلے میں جود جوہد پر کسی قسم کا سمجھو تہ نہیں کریں گے، انہوں نے کہا کہ صوبے کے وسیع تر مفاد کو پیش نظر رکھتے ہوئے سر کار ی ملازمین کے جائز مطالبات کو فوری الفور تسلیم کیا جائے تاکہ بے یقینی کی صورتحال پیدا نہ ہو سکے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post