BNC OFFICAL WEBSITE

 پارلیمانی سیاست مضبوط ہے صدراتی نظام کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے ،حاجی محمد خان لہڑی  

 پارلیمانی سیاست مضبوط ہے صدراتی نظام کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے ،حاجی محمد خان


لہڑی

*ڈیرہ مراد جمالی: صوبائی وزیر ایریگیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ ملک میں پارلیمانی سیاست مضبوط ہے صدراتی نظام کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے ہیں سیاسی جماعتیں جلسے کرتے رہتے ہیں۔ نصیرآباد میں آصف علی زرداری کے جلسہ سے نہ کوئی تبدیلی آئیگی اور نہ ہی عوام کی سوچ بدلے گی کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی حقیقی ترقی پریقین رکھتی ہے بیدار تا ٹول پلازہ قومی شاہراہ روڈ کی تعمیر سے کسان زمیندار بھی مستفید ہونگے وزیراعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کی کامیاب پالیسوں سے صوبے میں زرعی انقلاب برپا ہوگا۔ان خیالات کا اظہار بیدارپل تا ٹول پلازہ قومی شاہراہ روڈ کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر سابق صوبائی وزیر میر عبدالغفور لہڑی معروف سیاسی رہنما میر عبدالستار خان عمرانی عمرانی سمیت دیگر علاقہ معتبرین موجود تھے۔ صوبائی وزیر ایری گیشن حاجی محمد خان لہڑی نے کہاکہ ملک میں صدارتی نظام لانے کی محض افوائیں ہیں جو افوائیں ہی رہے جائیں گی کیونکہ ملک میں جمہوری اور پارلیمانی نظام کی بدولت سیاسی استحکام ہے صدراتی نظام کے عوام متحمل نہیں ہوسکتے ہیں۔ سیاسی جماعتیں جلسے کرتے رہتے ہیں نصیرآباد میں آصف علی زرداری کے جلسہ سے نہ کوئی تبدیلی آئیگی اور نہ ہی عوام کی سوچ بدلے گی کیونکہ بلوچستان عوامی پارٹی حقیقی ترقی پریقین رکھتی ہے حلقہ پی بی بارہ میں اربوں روپے کے منصوبے جاری ہیں۔ بیدارپل تا ٹول پلازہ قومی شاہراہ روڈ پر 45کروڑ روپے لاگت آئیگی جبکہ منجھو شوری ربی کینال غفورآباد سمیت دیگر علاقوں کو قومی شاہراہ سے ملانے کیلئے 60کلو میڑ روڈ کی تعمیر کیلئے وفاق سے ایک ارب 33کروڑ 20لاکھ روپے کی میگا اسکیم لی گئی ہے جس پر ماہرین کی ٹیم نے سروے کردیا ہے اور کہاکہ سندھ سے زرعی پانی کا پورا حصہ لینے کیلئے ایری گیشن سندھ سے بات چیت جاری ہے کھیر تھر کینال اور پٹ فیڈر کینال کی ڈی سلیٹنگ کرانے کیلئے سروے کا کام جاری ہے۔ ایک سوال کے جواب میں کہاکہ میری وزرات سے قبل پٹ فیڈر کینال کھیرتھر کینال میں زرعی پانی کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں کے خلاف انکوائری جاری ہے بہت جلد عہدوں سے ہٹاکر نئی ٹیم لائی جائے گی تاکہ ٹیل کے کسانوں زمینداروں سے ہونے والی نانصافی کا ازالہ کیا جاسکے ۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post