BNC OFFICAL WEBSITE

 گوادر پورٹ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے گا،صادق سنجرانی

 گوادر پورٹ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے گا،صادق


سنجرانی

*اسلام آباد:  چیئر مین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے بلوچستان اسمبلی کے اسپیکر میر جان محمد خان جمالی کی پارلیمنٹ ہاوس میں ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بلوچستان کی سیاسی اور مجموعی معاشی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ صوبہ بلوچستان کے عوام کی ترقی اور خوشحالی موجودہ حکومت کی ترجیحات کا اہم جزو ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایوان بالا میں صوبہ بلوچستان سے تعلق رکھنے والے سینیٹرزکو بلوچستان کی عوام کی بھرپور انداز میں نمائندگی کا موقع دیا جاتا ہے اور صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی پورے ملک کے معاشی استحکام کو یقینی بنائے گی۔ چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ سی پیک منصوبہ ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور گوادر پورٹ صوبہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کا مرکز بنے گا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل سے صوبے کی عوام کا معیار زندگی بہتر ہو گا اور عوامی نمائندے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر عوام کی زندگیوں میں مثبت تبدیلیاں لا سکتے ہیں اسپیکر بلوچستان اسمبلی نے بلوچستان کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کیلئے چیئر مین سینیٹ کی کوششوں سراہا۔ صوبہ بلوچستان میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں کی جلد تکمیل صوبے کی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وفاقی حکومت کا صوبہ بلوچستان میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں گہری دلچسپی لائق تحسین ہے۔ ملاقات میں سینیٹرز ثنا جمالی، منظور احمد کاکڑ، کامران مرتضیٰ اور نصیب اللہ بازئی بھی موجود تھے۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post