BNC OFFICAL WEBSITE

 کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی گیس غائب

 *کوئٹہ میں موسم سرد ہوتے ہی گیس غائب


۔ کوئٹہ شہر میں پچھلے دو دن تیز ہواؤں نے سردی کی شدت میں اضافے کیا۔ سردی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی کوئٹہ کے بیشتر علاقوں میں گیس پریشر ختم کر دیا گیا خاص طور پر کوئٹہ کے نواحی علاقوں نچاری روڈ، پیر محمد خان روڈ، غلزئی روڈ، لوہاری محلہ کاسی روڈ، کاسی قلعہ بلوچی اسٹریٹ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں پچھلے کئی سالوں سے سردیوں میں گیس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ مکینوں کو مشکلات کا سامنا۔* 


*علاقہ مکینوں نے حکومت وقت، وزیراعلی بلوچستان، علاقے کے منتخب نمائندہ، ممبر صوبائی اسمبلی و منسٹرز سے درخواست کی ہے کہ وہ متعلقہ علاقوں میں گیس پریشر میں کمی کا نوٹس لیں اور عوام کو گیس کی فراہمی یقینی بنائی جائے. اہلیان علاقہ نے کہا ہے کہ گیس کمپنی کے حکام ہمیں احتجاج پر مجبور کر رہے ہیں۔*


*خواتین کو کھانا پکانے میں مشکلات کا سامناہے، لوگ بھوکے سو جاتے ہیں.*


*حکومت وقت، وزیراعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو، حلقہ کے منتخب نمائندہ و صوبائی وزیراء سے خصوصی درخواست ہے کہ خدارا دیگر علاقوں کی طرح وی کوئٹہ کے ان علاقوں پر بھی خصوصی توجہ دیں اور گیس کی فراہمی ممکن بنائے تاکہ لوگ اس سردی میں اپنا گزر بسر آسانی سےکرسکیں۔*اہلیان علاقہ*

Post a Comment

أحدث أقدم