BNC OFFICAL WEBSITE

بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی گورنر بلوچستان

 *بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دی گورنر


بلوچستان*


*گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کو مبارکباد دیتے ہوئے یہ امید ظاہر کی کہ نومنتخب کابینہ کے عہدیدارن ملک و صوبہ کے مثبت امیج اجاگر کرنے اور حکمران طبقہ کی توجہ عوامی مشکلات کی جانب مبذول کرانے میں شعوری کاوشیں کریں گے. گورنر بلوچستان سید ظہور احمد آغا نے کہا کہ بلوچستان یونین آف جرنلسٹس کی نومنتخب کابینہ کے صدر عرفان سعید اور جنرل سیکرٹری منظور بلوچ کی قیادت میں صحافیوں کے حقوق واختیارات کی پاسداری کیلئے اہم کردار ادا کریں گے. گورنر بلوچستان نے نو منتخب کابینہ کی مزید کامیابی اور سرخروئی کیلئے نیک خواہشات اور تمناؤں کا اظہار کیا.*

Post a Comment

Previous Post Next Post