BNC OFFICAL WEBSITE

 کبھی کھو کھلے دعوے نہیں کئے مسائل حل کرکے دکھا یا ، جام کمال

 کبھی کھو کھلے دعوے نہیں کئے مسائل حل کرکے دکھا یا ، جام


کمال

*بیلہ: وزرت اعلی کے منصب پر رہ کر عوام کی خدمت کی ہے اور اس منصب کے بغیر بھی عوامی خدمت کریں اقتدار اہمیت نہیں رکھتا بلکہ عوام کی خدمت اور ان کے مسال کا حل میرے نزدیک اہمیت کا حامل ہے وزارت اعلی کے تین سالہ دور میں صوبے میں عوامی مفادات کے اجتماعی منصوبوں پر عملدرامد کرکے صوبے بھر میں یکساں بنیادوں پر عوامی مسال کا حل ممکن بنایاان خیالات کا اظہار سابق وزیر اعلی بلوچستان جام کمال خان عالیانی نے پیر کے روز جام پلس سریش پٹ بیلا میں آن لائن اور عوامی پریس کلب بیلا کے صحافیوں سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ اقتدار ہویا نہ ہو ہم عوامی خدمت کے قال ہیں اور عوام کو نہ کبھی مایوس کیا ہے نہ کبھی کریں گے انہوں نے کہا کہ تین سالوں کے اندر بلوچستان میں ہم نے صحت تعلیم آبنوشی ماہی گیری زراعت اور سیاحت کے شعبوں میں بہتری لانے کے عملی اقدامات کیے۔ اور ہمارے منصوبوں سے صوبے میں اچھے ثمرات سامنے آئے ہیں اور ان میگا منصوبوں سے آج بلوچستان کی عوامی مستفید ہورہی ہے انہوں نے کہا کہ ہم نے کبھی ترقی کے کھوکھلے دعوے نہیں کیے بلکہ عملی کام کرکے دکھائے ہیں جن سے کافی حد تک بلوچستان کے عوام کی محرمیوں اور مایوسیوں کا ازالہ بھی ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ لسبیلا کے عوام کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے مسال کا حل اور عوام کی خوشحالی ترجحیات میں شامل ہیں۔*

Post a Comment

Previous Post Next Post